🕰️ وقت کی قیمت: ایک ایسا خزانہ جو پلٹ کر نہیں آتا
وقت کا سب سے دردناک پہلو یہی ہے کہ یہ کبھی واپس نہیں آتا۔
REPLY BUTTONہے نہ ہی RESET BUTTON نہ ہی یہاں کوئی
: اسی لیے عقلمند لوگ کہتے ہیں
💡 ہر لمحہ ایک موقع ہے
آج کا لمحہ ہی آپ کی اصل زندگی ہے۔
ماضی گزر چکا، مستقبل پردے میں ہے — بس یہی لمحہ ہے جو آپ کے اختیار میں ہے۔
اسی لمحے کو نیکی، عبادت، علم، محبت اور خدمت میں لگا دو، تاکہ کل جب وقت ہاتھ سے نکل جائے، تو سکون ملے، حسرت نہیں۔
🛑 وقت ضائع کرنا، زندگی ضائع کرنا ہے
جو وقت ضائع کر رہا ہے، وہ دراصل اپنی زندگی کاٹ رہا ہے۔
یہ وہ خزانہ ہے جو نہ خرید سکتے ہو، نہ کما سکتے ہو، اور نہ لوٹا سکتے ہو۔
“وقت تلوار کی مانند ہے، اگر تم نے اسے نہ کاٹا تو وہ تمہیں کاٹ دے گا۔”
🌇 زندگی کی شام اور سکونِ قلب
جب زندگی کی شام ہو، تو انسان کے پاس صرف یادیں باقی رہتی ہیں۔
اچھے کام، نیک عمل، محبت بھری باتیں — یہی سکون دیتے ہیں۔
ورنہ دل میں بس حسرت رہ جاتی ہے:
کاش میں نے وقت کو پہچانا ہوتا…
One comment
Affan
❤️